۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت‌ الله سید محمد سعیدی

حوزہ/ آیت‌ اللہ سید محمد سعیدی نے کہا : ہفتہ وحدت در حقیقت امت اسلام کے کے امتحان اور انہیں پرکھنے کا ہفتہ ہے تاکہ اس سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کے احکامات کی پیروی اور امتِ اسلام کی تبعیت کا اندازہ لگایا جا سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ قم آیت‌ اللہ سید محمد سعیدی نے آج حرم حضرت فاطمہ معصومہ (س) میں منعقدہ صوبہ قم کی ثقافتی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا : اہل بیت (ع) کی توقعات اپنے محبین سے صرف جشن اور خوشی منانے تک محدود نہیں ہیں، بلکہ ہمیں ان عظیم ہستیوں کی سیرت اور طرزِ زندگی کی پیروی کرنی چاہیے۔

آیت‌ اللہ سید محمد سعیدی نے کہا : ہفتہ وحدت در حقیقت امت اسلام کے کے امتحان اور انہیں پرکھنے کا ہفتہ ہے تاکہ اس سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کے احکامات کی پیروی اور امتِ اسلام کی تبعیت کا اندازہ لگایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں معاشرے میں اس طرح عمل کرنا چاہیے کہ خود کو رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی حقیقی سیرت کے قریب کر سکیں۔

حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ (سلام اللہ علیہا) کے متولی آیت اللہ سید محمد سعیدی نے مزیدکہا : صدقِ کلام، امانت کی ادائیگی، حسن اخلاق، عہد وفا اور عوام کی خدمت وہ اخلاقی اوصاف ہیں جن کی رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے ہمیں تاکید کی ہے، اور ان کی پیروی کیے بغیر رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کے قریب ہونا ممکن نہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .